اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید فاؤنڈیشن پاکستان کیجانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی پاراچنار میں شہداء کے یتیم بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے گئے۔ پاراچنار اور اس کے مضافات میں شہداء کے کم عمر بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کیے گئے۔ اس حوالے پاراچنار کے مختلف دیہاتوں کے امام بارگاہوں اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں علامہ سید عابد الحسینی، شہید فاؤنڈیشن کے اراکین، انجمن حسینیہ کے اراکین، علاقائی عمائدین اور شہداء کے بچوں کے علاوہ دیگر افراد کافی تعداد میں شریک ہوئے۔ بچوں نے اپنی پسند سے جانور چُنے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء نے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کو قربانی کے جانوروں کا شدت سے انتظار تھا، جو اب ختم ہوگیا۔











۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲